پہلا فور ڈسٹرکٹ آغا محمد رحیم احمد زئی موٹر بائیک کرکٹ ٹورنامنٹ

شہید میر چاکر رند کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شہید سعید کلب کو 8وکٹوں سے شکست دیکر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

اتوار 8 دسمبر 2019 00:02

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) پہلا فور ڈسٹرکٹ آغا محمد رحیم احمد زئی موٹر بائیک کرکٹ ٹورنامنٹ ،شہید میر چاکر رند کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شہید سعید کلب کو 8وکٹوں سے شکست دیکر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیاٹورنامنٹ کے سلسلے میں جلبانی گرانڈ ڈھاڈر میں کھیلے گئے دلچسپ میچ میں شہید سعید کرکٹ کلب دوزان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بارہ اوورز چار کھلاڑیوں کے نقصان پر حریف ٹیم کو 169رنز کا ٹارگٹ دیاجس میںعبدالجبار نمایاں رہے جنہوں نے اپنی ٹیم کیلئے سب سے زیادہ48رنز سکور کیئے جواب میں مطلوبہ حدف کے تعاقب میں شہید میر چاکر رند کلب کے پہلے بارہ رنز پر ہی دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے بعد میںمدثرخان اور محمد یوسف کی ناقابل شکست سنچری پارٹر شپ نے گیم کو حدف تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیااور آخری اورر کی لاسٹ بال پر مطلوبہ حدف کو پورا کرلیا مدثر خان 68اور محمد یوسف ناقابل شکست69رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے اور اپنی ٹیم کو جیت کی راہ دکھائی اور اگلے راؤنڈ تک پہنچایا جبکہ منور نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے میچ میں امپائرنگ کے فرائض خدابخش رند اور ماسٹر سلیم اسکورر گل محمد میچ کمنٹیٹر شیر جان بلوچ تھے بعد ازاں شہید میر چاکر رندکرکٹ کلب کے صدر قاضی عبید اللہ نے ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں تمام کھلاڑی شریک تھے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں