بونیر،پولیس نے نویکلے کڑپہ میں اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ،اصل ملزمان گرفتار

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:05

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) نویکلے کڑپہ پانچ پائیو میں اندھے قتل کا سراغ لگانے اور اصل ملزمان گرفتارکرنے پر علاقہ میں خوشی لہر دوڑ گئی ،پولیس زندہ آباد کے نعرے لگادئے گئے ،بہتر طریقہ سے ملزمان تک رسائی ،ڈرامائی انداز اور جدید خطوط پر قتل کیس کی ڈراپ سین کرنے پر پولیس مورال مزید بلند ہواہے ،ڈی پی او بونیر ،ایس ایچ او ڈگر اور تمام پولیس ٹیم مبارکباد کے مستحق ہے ،ان خیالات کا اظہار علاقہ پانچ پائیو نویکلے کے جرگہ مشران اور سماجی شخصیات سابق ڈی ایس پی حاجی بروت خان ،خانزادہ خان ،مزمل خان اور دیگر نے جرگہ اجلاس کے بعد اپنے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ڈی پی او محمد ارشادخان یوسفزئی ،ایس ایچ او ڈگر حسن زادہ خان اور دیگر پولیس ٹیم نے بہترین تفتیش ہی سے اصل ملزمان اجرتی قاتل طارق ،اقبال شاہ اور دیگر شامل ملزمان حمید اللہ اور دیگر کو گرفتارکرکے علاقہ میں خوف کی فضاء ختم کردی ہے ،جس پر تمام علاقہ بونیر پولیس کو شاندار الفاظ میں سلام پیش کرتے ہیں اور ان سے امید رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اس قسم کارکردگی دکھاکر علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے میں کوئی تاخیر نہیں کریں گے جرگہ ممبران نے آئی جی ،ڈی آئی جی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ اس مشہور اندھے قتل کیس جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف کی فضاء قائم ہوئی تھی کے اصل ملزمان تک رسائی تمام پولیس پارٹی کو ایوارڈ اور انعامات سے نوازے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی میں مزید اضافہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں