خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
منگل 30 اپریل 2024 14:27
(جاری ہے)
کابینہ کی مذکورہ کمیٹی میں 9 وفاقی وزراء شامل ہیں اور کمیٹی نے چینی کمپنیوں کی طرف سے سرمایہ کاری کے منصوبوں کی پیش رفت کی نگرانی،سی پیک کے زیر اہتمام زیر تکمیل سست رفتار منصوبوں کو دوبارہ فعال کرنا،چینی شہریوں کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے کردار ادا کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر نے سی پیک توانائی منصوبوں کے ضمن میں خود آئی پی پیز کی طرف واجب الادا رقوم جلد جمع کرانے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں رشکئی خصوصی اقتصادی زون کو سستی بجلی کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ رشکئی سپیشل اکنامک زون کی جانب سے بجلی کی تقسیم اور فراہمی کے لیے نیپرا کے لائسنس کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی ضروت ہے، علاقائی مسابقت میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لئے چینی اور دیگر ممالک سے ہونے والی سرمایہ کاری کے لیے موجودہ مراعات پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ان ممالک کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کو دی جانے والی سہولیات اور مراعات کا جائزہ لینے اور ان کے کامیاب تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔وزارت تجارت کو ایکسپورٹ پروسیسنگ گروپس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے خصوصی تحقیقی مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے، وزارت تجارت پاکستان کی برآمدات کو 30 ارب ڈالر سے 100ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے منصوبہ عمل بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قومی سلامتی اور پائیدار اقتصادی ترقی کا مستقبل برآمدات میں اضافے سے جڑا ہے، جدید صنعتی ترقی کے عالمی ماڈل میں برآمداتی شرح نمو کلیدی حیثیت رکھتی ہے، نجی کمپنیاں ہر سال اربوں روپے کماتی ہیں لیکن ان کی بیلنس شیٹ کے اعداد و شمار ملکی اقتصادی ترقی خاطر خواہ مددگار ثابت نہیں ہوتے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے ہاں نجی کمپنیاں اور کاروباری ادارے محض اپنے فائدے کے لیے لابنگ کرتے نظر آتے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی دورے اور وفود کے تبادلے دوطرفہ کاروباری تعلقات کو بہتر بنانے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ دو طرفہ تجارت، صنعتی و سمسجی شعبوں میں تعاون کے ذریعے اقتصادی ترقی کا نقیب ثابت ہوگا، اگر پاکستان کے پاس اپنی تجارتی، صنعتی، کاروباری حکمت عملی نہیں ہوگی تو ہمیں دوسروں کی حکمت عملی پر عمل کرنے پر مجبور کیا جائے گا، ہمیں اپنے مفادات کا از خود تعین کرنا ہوگا۔احسن اقبال نے کہا کہ وزارت داخلہ چینی ورکرز اور حکام کی سیکورٹی ہر سطح پر یقینی بنائے، فول پروف حفاظتی اقدامات اپنے شہریوں کو خوفزدہ کرنے کا باعث نہیں ہونے چائیں، ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر غیر ریاستی اور ملک دشمن عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے جدید ذرائع اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے نام پر اپنے شہریوں کے لئے مشکلات اور غیر معمولی سماں پیدا کرنا بھی غیرملکیوں کے سامنے مثبت تاثر نہیں چھوڑتا، ہمیں دنیا کے سامنے ایک ہائی سیکورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 192 پوائنٹ کااضافہ ، 75ہزار 276پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کر کے تاریخ ..
ہتک عزت قانون،پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا علی الصبح پارک روڈمنصوبے کادورہ،کام کی رفتار پر عدم اطمینان کا ..
میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، او آئی سی
جن شعبوں پر پہلے ٹیکس نہیں لگایا ان پر ٹیکس کیلئے فوکس کررہے ہیں
شہبازشریف سے لاکھ اختلاف لیکن پارلیمان پر شب خون مارا گیاتو ساتھ کھڑا ہوں گا
وفاقی حکومت نے پولیس سروس کے 16 اعلی افسران کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
نیپرا نے مالی سال 2024-2028 کیلئے کے الیکٹرک کے پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری دے دی
میر بہروز ریکی صدر آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسیشن کی قائمقام چیئرمین سینیٹ سے ملاقات
پاکستان سویٹ ہوم میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کے لئے فاتحہ خوانی ..
وزیراعظم شہباز شریف کاایران کے صدر اور دیگر حکومتی شخصیات کے المناک انتقال پر (کل) ملک بھر میں سوگ کا ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب اسمبلی بھرتی کیس، چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور
-
جن شعبوں پر پہلے ٹیکس نہیں لگایا ان پر ٹیکس کیلئے فوکس کررہے ہیں
-
شہبازشریف سے لاکھ اختلاف لیکن پارلیمان پر شب خون مارا گیاتو ساتھ کھڑا ہوں گا
-
بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نوازشریف باہر گئے
-
سیف سٹی اتھارٹی نے گھر میں قید لڑکی کو باحفاظت بازیاب کروا دیا
-
اداروں پر الزام تراشی فیشن بن چکا ، باہر بیٹھ کر لوگ سوشل میڈیا ہینڈل کررہے ہیں
-
وزیر اعظم ریلیف پیکیج،یوٹیلیٹی سٹورز نے 10ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آواز اٹھانےکا فیصلہ
-
سرکاری آسامیاں ختم، گاڑیوں کی خریداری بند؛ آئی ایم ایف کو کفایت شعاری منصوبہ پیش
-
موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے موثر منصوبہ بندی کرلی
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف سے وزیرخارجہ ترکیہ کی اسلام آباد میں ملاقات
-
”ہتکِ عزت قانون“ کی آڑ میں آزادی اظہاروابلاغ کے دستوری حق پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاری ہے