بونیر، باباجی کنڈاؤ میں ٹرک اور پولیس بس کے درمیان تصادم ، 28 افراد زخمی

اتوار 4 فروری 2024 19:20

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2024ء) بونیر کے علاقے باباجی کنڈاؤ میں ٹرک اور پولیس بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو1122 بونیر کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ایمبولنسز بمعہ میڈیکل ٹیمیں جائے حادثے کی جانب روانہ کردی گئیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 28 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو1122 نے تمام زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر جبکہ 6 شدید زخمیوں کو مزید علاج معالجے کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر سے ڈسٹرکٹ سنٹرل ہسپتال سوات اور ایک زخمی کو ایم ایم سی ہسپتال مردان منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں