بورے والا، بہاء الدین زکر یا یونیورسٹی کا طلبا و طالبات کیلئے آن لائن کلاسز اور آن لائن ایگزمینشن سسٹم کا آغاز

منگل 23 جون 2020 18:45

بورے والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2020ء) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی سب کیمپس وہاڑی کے ڈائر یکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان شیخ نے کہا ہے کہ ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں بہاء الدین زکر یا یونیورسٹی نے طلبا و طالبات کیلئے آن لائن کلاسز اور آن لائن ایگزمینشن سسٹم کا آغاز کر دیا ہے تمام اساتذہ اور طلبا و طالبات آن لائن سسٹم کے ذریعے اپنی تعلیم جاری رکھیں گے جس کیلئے تمام پلاننگ مکمل کر لی گئی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار بی زیڈ یو سب کیمپس وہاڑی میں پڑھانے والے اساتذہ کو آن لائن سسٹم (ایل ایم ایس ) کے حوالے سے ٹریننگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اکنامکس ، لاء ، سائیکالوجی اور متیھ ڈیپارٹمنٹس کے اساتذہ اکرام موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان شیخ نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اپنے طلبا و طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہے تاکہ ان کا تعلیمی نقصان نہ ہو اور وہ بروقت اپنی تعلیمی ڈگری مکمل کریں جس کیلئے جدید آن لائن طریقہ تدریس کو اختیار کرنا ہو گا جو کہ بہت کارآمد ہے۔

بہاء الدین زکر یا یونیورسٹی میں یکم جون سے آن لائن کلاسز جاری ہیں اور اب امتحانات کو بھی آن لائن سسٹم کے ذریعے لیا جائے گا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان شیخ نے آن لائن لرننگ سسٹم کے بارے میں تفصیلی تربیتی سیشن کرایا اور اساتذہ کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں