42 واں آل پنجاب خواجہ عبدالشکور الدین ناگوری چشتی ہاکی ٹورنامنٹ سرور اولمپیئن ہاکی اکیڈمی دیپالپور نے جیت لیا

ہفتہ 2 دسمبر 2023 22:50

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) 42 واں آل پنجاب خواجہ عبدالشکور الدین ناگوری چشتی ہاکی ٹورنامنٹ سرور اولمپیئن ہاکی اکیڈمی دیپالپور نے جیت لیا، فائنل میں ڈی ایچ اے وہاڑی کو دو صفر سے شکست دیدی، سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، میجر طفیل شہید(نشان حیدر) ہاکی کلب کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول کی گراونڈ میں کھیلے جانے والے 42ویں آل پنجاب خواجہ شکور الدین ناگوری چشتی ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سرور اولمپیئن ہاکی اکیڈمی دیپالپور اور ڈی ایچ اے وہاڑی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں تھے فائنل میں سرور اولمپیئن ہاکی اکیڈمی کی ٹیم نے ڈی ایچ اے وہاڑی کو صفر کے مقابلہ میں دو گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا مہمان خصوصی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے دونوں ٹیموں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے ڈائریکٹر ٹورنامنٹ سابق اولمپیئن خواجہ محمد جنیدتھے چئیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی چوہدری ظہیر گجر جبکہ سیکریٹری ٹورنامنٹ کمیٹی شیخ محمد اسلم تھے فائنل میچ کی تقریب میں پرنسپل ایم سی ماڈل ہائی سکول چوہدری خالد مجید، سیکرٹری ڈی ایف اے اصغر علی جاوید(کامریڈ), نمائندہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن چوہدری طاہر شریف گجر، سابق ناظم پیر بختیار عالم چشتی، ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر مجید اکبر، ڈائریکٹر سٹار انسٹیٹیوٹ عبدالطیف غزنوی، صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید،سابق کونسلر سیٹھ اسرار خالد، ڈاکٹر محمد سرور،پاکستان واپڈا کے سابق ہاکی کوچ شیخ ندیم پرویز، چوہدری محمد رمضان گجر، چوہدری طاہر سلیم اور دیگر نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں