ہیلتھ کیئر میں ڈاکٹرز،نرسز و فارما سسٹ کا کردار کلیدی ہے، رانا محمد اکرم

جمعرات 16 اگست 2018 00:08

بورے والا ۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) سٹی آف ایجوکیشن میں کنگ کالج کے قیام سے صحت کے شعبہ میں طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے دوسرے شہروںمیں نہیں جاناپڑتا ،اس کالج سے فارغ التحصیل طلباء نہ صرف ضلع وہاڑی بلکہ دوسرے اضلاع میں بھی ہیلتھ کے شعبہ میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، ہیلتھ کیئر میں ڈاکٹرز،نرسز اور فارما سسٹ کا کلیدی کردار ہوتا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رانا محمد اکرم نے کنگ کالج میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد اقبال نے کہاکہ کالج سے فارمیسی ٹیکنیشن کا ڈپلومہ حاصل کرنے والے طلباء نہ صرف باوقار طریقہ سے اپنا روزگار کما سکیں گے بلکہ وہ صحت کے شعبہ میں میڈیکل سٹور پر مریضوں کو معیاری ادویات فراہم کر کے ملک کی خدمت میں اپنا حصہ بھی ڈالیں گے، تقریب سے سیکرٹری ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ پاکپتن ڈاکٹر خلیق انور اور ڈاکٹر حافظ محمد عمران نے بھی خطاب کیا، آخر میںڈائریکٹر کالج ڈاکٹر عتیق انور نے دوران تعلیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے لیکچررز ڈاکٹر سدرہ اورڈاکٹر اقراء کو شیلڈز دیں جبکہ دیگر مہمانان گرامی ڈاکٹر لیاقت علی رانا ،ڈاکٹر شفقت محمود چیمہ نے پاس ہونیوالے طلباء انصر ،مدثر ،اقبال ،حسنین ظفر ،عمارہ اشرف ،محمد نعیم ،مسعود احمد ،صابر منیر ،محمد اقبال غوری ،عدیل انجم سمیت پاس 42طلبا ء میں فارمیسی ٹیکنیشن کے ڈپلومے تقسیم کئے، تقریب کے دوران بچوں نے مزاحیہ خاکے اورملی نغمے بھی پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں