بورے والا، کار اورموٹرسائیکل میں تصادم ،6افراد زخمی

ہفتہ 16 مارچ 2019 21:08

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2019ء) کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ، کار الٹنے سے دو خواتین اور ایک بچے سمیت چھ افراد زخمی ،دو کی حالت نازک، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 66/12Lکے رہائشی ریاض احمد اپنے خاندان کے ہمراہ کار میں سوار ہو کر حجرہ شاہ مقیم میں رشتہ دار کی عیادت کے بعد واپس گھر آرہے تھے کہ لاہور روڈ طفیل آباد کے قریب انکی کار بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا کر الٹ گئی جسکے نتیجہ میں وسیم غنی، رضوان احمد، سکینہ بی بی، صفراں بی بی ، شمیم اختر اور نور احمد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا دو زخمیوں کو نازک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا حادثے کا شکار کار اور موٹر سائیکل طری طرح تباہ ہو گئی

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں