گندم خریداری کا ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر

بدھ 3 جون 2020 18:40

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں 73.78 فیصد گندم خریداری کا ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ہے ایک لاکھ 11 ہزار 771 میٹرک ٹن سے زائد گندم خرید لی گئی ہے،گندم خریداری کے ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں کاشتکار محکمہ خوراک کے ساتھ تعاون کریں گندم خریداری کا ٹارگٹ پوراکرنا انتہائی ضروری ہے کاشتکار ہماری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کاشتکار گندم خریداری کا ٹارگٹ پورا کرنے میں کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندم خریداری کے ٹارگٹ کے حوالے سے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جن کاشتکاروں نے بار دانہ لینے کے باوجود محکمہ خوراک کو گندم فروخت نہیں کی انہیں قائل کیا جائے گندم خریداری کا ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں ہیڈ اسلام چیک پوسٹ پر 1500پی پی گندم کے تھیلوں میں 10میٹرک ٹن گندم برآمد کر کے فوڈ سنٹر پی آر سنٹر وہاڑی بھجوا دی گئی ہے افسران مزید محنت اور لگن سے کام کریں تاکہ گندم خریداری کے ٹارگٹ کو پورا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں