گگو منڈی،لکڑی چوری کرنے سے منع کرنے پر چار مسلح افراد نے محنت کش کی بیوی کو لہو لہان کر دیا

جمعہ 18 ستمبر 2020 23:36

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) لکڑی چوری کرنے سے منع کرنے پر چار مسلح افراد نے محنت کش کی بیوی کو لہو لہان کر دیا تفصیلات کے مطابق چک نمبر245۔

(جاری ہے)

ای بی کا رہائشی مزدور محمد ارشد صبح مزدوری کے لیے گھر سے چلا گیا اس کی بیوی اور بیٹا گھر میں موجود تھے شام چھ بجے کے قریب ملزمان غلام رسول مسلح کلہاڑی ،علی مسلح سوٹا زبردستی اس کے گھر میں داخل ہو گئے اور غلیظ گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہوئے سلمیٰ بی بی اور کامران پر کلہاڑی اور ڈنڈوں کے وار شروع کر دیئے مضروبین کی چیخ و پکار پر اہل محلہ نے آ کر حملہ آوروں کی منت سماجت کر کے ان کی جان چھڑائی محمد ارشد نے بتایا ہے کہ ملزمان ان کے مکان کی چھت پر پڑی ہوئی لکڑیاں چوری کر رہے تھے ہم نے منع کیا تو ملزمان نے بیوی اور بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں