بورے والا‘علاقہ مجسٹریٹ نے ورثاء کی درخواست پر قبر کشائی کا حکم دیدیا

بدھ 22 فروری 2017 22:34

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء)ورثاء کی درخواست پر علاقہ مجسٹریٹ نے قبر کشائی کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 451/EBکا رہائشی محمد اکرم جس کو موت کے بعد مقامی قبرستان میں دفن کر دیا گیا اس کے ورثاء نے علاقہ مجسٹریٹ نوید احمد ملک کو درخواست دی کہ محمد اکرم کی قبر کشائی کر کے اس کا پوسٹمارٹم کیا جائے تا کہ اس کی موت کے اصل حقائق سامنے آ سکیں جس پر مورخہ 23-2-17کو تھانہ ماڈل ٹائون پولیس ،ڈاکٹر محمد یعقوب کمال اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی جائے گی

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں