پی پی پی عوام کے حقوق اور جمہوریت کی بقا ء کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،سردار محمدعمر گورگیج

بدھ 13 نومبر 2019 21:00

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر سردار محمدعمر گورگیج کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی اس دوران پارٹی قائدین اور کارکنوں نے جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا لیکن غیر جمہوری قوتوں کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے دالبندین پریس کلب کے صحافیوں کی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری اور بیماری کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرکے پی پی پی کو دبا ئومیں لانے کی کوشش کررہی ہے لیکن پی پی پی ہرگز اپنے اصولی موقف سے دستبردار نہیں ہوگی ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اور ٹیکسز کی بھرمار نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں لیکن حکومتی وزرا محض طفل تسلیاں دے رہے ہیں جو باعث تعجب ہے ان کا کہنا پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی ہمدرد جماعت ہے جس نے ہر دور میں عوامی مفاد کو ترجیح دی انہوں نے اس عزم کا اظہار اعادہ کیا کہ پی پی پی عوام کے حقوق اور جمہوریت کی بقا کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں