مشرقی یخ بستہ ہوائیں چلنے سے ضلع چاغی میں سردی کی شدت بڑھ گئی

جمعہ 28 دسمبر 2018 15:18

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2018ء) مشرقی یخ بستہ ہوائیں چلنے سے ضلع چاغی میں سردی کی شدت بڑھ گئی جہاں قدرتی گیس کی سہولت نہ ہونے سے ایل پی جی گیس اور سوختنی لکڑی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا.

(جاری ہے)

مقامی میٹ آفس کے مطابق جمعے کو چاغی کے صدر مقام دالبندین میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ریکارڈ کی گئی. خنک ہواؤں نے جہاں متعدد علاقوں میں لوگوں کو گھروں تک محدود کیا وہیں خشک موسم کے باعث کئی موسمی بیماریاں بھی پھوٹ پڑیں. سردی کی شدت میں اضافے سے گرم ملبوسات اور مسروبات کی طلب بھی بڑھ گئی۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں