عمران خان عمران خان 28 اگست کو چکوال کا دورہ کرینگے

منگل 22 اگست 2017 20:12

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دورہ چکوال کی تاریخ طے پاگئی، عمران خان اٹھائیس اگست بروز پیرکو چکوال کا دورہ کرینگے، عمران خان کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں بلکسر انٹرچینج سے چکوال کے مرکزی دفتر لایا جائے گا، جہاں پر وہ پاکستان تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم کا ملک بھر میں آغاز کرینگے، راجہ عامر کیانی، راجہ یاسر سرفراز، علی ناصر بھٹی، چوہدری محمد علی، چوہدری تیمور ایڈووکیٹ، فوزیہ بہرام اور دیگر رہنمائوں نے عمران خان کا تاریخی استقبال کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں