ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چکوال کو دھمکیاں دینے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چکوال کو دھمکیاں دینے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد شہباز ولد محمد خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ سرکاری گاڑی پر اپنے دفتر جا رہا تھا ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے قریب نیشنل بنک کے سامنے پیچھے سے آنے والے گاڑی نمبراسلام آبادKV-11جو نامعلوم ڈرائیور زور سے ہارن بجاتے ہوئے آیا اور گاڑی سے اتر کر اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی، اس نے انتہائی نا زیبا زبان استعمال کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ سب انسپکٹر نعمان ذوالفقار نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں