صوبائی وزیر برائے تعلیم کی چکوال کے عوام سے ملاقاتیں ، مسائل کے حل کی یقین دہانی

اتوار 9 دسمبر 2018 20:10

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر برائے تعلیم و سیاحت پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے چکوال کے عوام سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل کے حل بارے لائحہ عمل اپنے دفتری سٹاف کو سمجھایا انہوں نے اپنے دفتری سٹاف کو سختی سے ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ چکوال سمیت ملک بھر سے آنے والے تمام شہریوں کی خدمت میںکوئی کمی نہ رہے اوران کے مسائل بارے بروقت آگاہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے زریعہ سے بہت سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جن پر بروقت عملدرآمد کیلئے باقاعدہ طور پر اقدامات کررہے ہیں تاکہ پنجاب بھر کے عوام کی شکایات بروقت پہنچ سکیں اور ان کے حل کیلئے بروقت اقدامات کئے جاسکیں انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے وفود سے ملاقات کے دوران بتایا کہ اپنے دادا راجہ سرفراز علی خان کی تقاریر کا ریکارڈ نکلوا لیا ہے جس کا مرکزی ایجنڈا صحت اور تعلیم پر مشتمل ہے اور ان کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے پنجاب اور بالخصوص حلقہ کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دلانے میں اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ میرا دفتر چکوال میں ہر وقت کھلا رہے گا اور ہر اتوار کے دن میں حلقہ کے عوام کے درمیان موجود رہوں گا ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں