چھاتی کے سرطان بارے آگاہی سیمینارکل(ہفتہ) چکوال پریس کلب میں ہوگا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:55

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) چکوال پریس کلب کے زیر اہتمام چھاتی کے سرطان بارے آگاہی سیمینارکل(ہفتہ) ساڑھے دس بجے دن چکوال پریس کلب میں ہوگا۔ جس میں ماہر امراض سرطان ڈاکٹر نوید شجاع اظہار خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈم تہمینہ ہاشمی، خواجہ دانیال سلیم محمود پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو کہ اس سیمینار کے تمام انتظامات مکمل کریگی۔چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود، صدر ارشد محمود عباسی، سیکرٹری جنرل محمد خان عاقل اور سیکرٹری فنانس عارف محمود کھوکھر کی طرف سے تمام صحافیوں کو دعوت نامے جاری کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں