و زیر اعظم عمران خان کاماضی میں کئے گئے بجلی معاہدوں پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

ہفتہ 26 دسمبر 2020 23:58

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2020ء) و زیر اعظم عمران خان نے ماضی میں کئے گئے بجلی معاہدوں پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بجلی کے معاملے پر قوم سے بات کروں گا، انہوں نے وہ معاہدے کیے جس سے پورے برصغیر میں سب سے زیادہ پاکستان میں بجلی مہنگی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی لاگت اور جو عوام کو دے رہے ہیں اس میں تین روپے کا فرق ہے، بجلی کی قیمت نہیں بڑھاتے تو گردشی قرض کی صورت میں قرضے بڑھ جاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ قیمتیں نہ بڑھیں، مشکل یہ ہے کہ قرضے بڑھ رہے ہیں، آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کے لیے ہم نے مذاکرات کیے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ہر وہ چیز کرنا چاہیے جس سے ہماری برآمدات بڑھیں اور درآمدات کم ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم زیتون کے درخت لگا دیں تو نہ صرف ملکی ضرورت پوری ہوگی بلکہ برآمد بھی کرسکیں گے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں