فوزیہ بہرام پی ٹی آئی سنٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن نامزد

بدھ 9 اگست 2017 17:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق ایم پی اے فوزیہ بہرام کو پی ٹی آئی سنٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن نامزد کیا ہے اور اس بارے میں ان کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

فوزیہ بہرام نے سنٹر ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ جس سے عمران خان نے خطاب کیا۔ فوزیہ بہرام نے اس موقع پر بتایا کہ چیئرمین عمران خان نے میرے اوپر جس اعتماد کااظہار کیا ہے انشاء اللہ میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں