چکوال پریس کلب کے سینئر صحافیوں کا پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد دورہ

پیر 21 اگست 2017 23:07

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) پیر کے روز چکوال پریس کلب کے سینئر صحافیوں کا قافلہ چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود اور صدر ارشد محمود عباسی کی قیادت میں پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا، چکوال پریس کلب کو یہ دعوت چیئرمین دفاعی پیداوار سینیٹ کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبدالقیوم نے دی ہے۔

(جاری ہے)

روانگی سے قبل چیئرمین خواجہ بابر سلیم محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ چکوال پریس کلب کی گونج اس وقت پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے، الیکٹرانک ، پرنٹ اور سوشل میڈیا میں چکوال اس وقت سب سے آگے ہے، انہوںنے کہا کہ خدا سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اس وقت چکوال کے صحافیوں میں جو یکجہتی اور جذبہ موجود ہے اسے چکوال پریس کلب کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ، قافلے میں خواجہ بابر سلیم، محمد خان عاقل، عارف محمود، محمد ارشد عباسی، خواجہ دانیال سلیم، امیر عباس منہاس، فخر محمود مرزا، احمد فاروقی، صفی الدین صفی، محمد آصف فاروقی، محمد لطیف، راجہ امیر خان بھٹو، ایس اے فاروقی، ثاقب عباس، شفقت یزدانی، مہران ظفر، ریحانہ بانو، ساجد حسین بلوچ شامل تھے، آخر میں صدر پریس کلب ارشد محمود عباسی نے ملک کی سلامتی، خوشحالی اور چکوال پریس کلب کی مضبوطی کی خصوصی دعا کرائی۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں