چکوال شہر اور ضلعی عدالتوں میں 20،50،100 روپے کے اسٹامپ پیپر غائب

زائد نرخوں پر اسٹامپ ییپر فروخت کرنیوالوں کے لائسنس منسوخ اور تحقیقات کروا کر ان کیخلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے

جمعہ 17 اگست 2018 22:15

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) چکوال شہر اور ضلعی عدالتوں میں 20،50،100 روپے کے اسٹامپ پیپر غائب کر دیئے گئے جس کی وجہ سے عوام کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے خصوصاًً طلبہ اور طالبات کو سکولوں میں داخلے لینے میں بے پناہ مشکلات درپیش ہیں اور اس طرح داخلے نہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے کیوں کہ پرائیویٹ سکولوں سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات کو سرکاری سکولوں میں داخلہ لینے کے لئے ڈومیسائل طلب کیا جاتا ہے جس کے بنوانے کے لئے 50 روپے کا اسٹامپ لگانا پڑتا ہے لیکن چکوال شہر اور عدالتی اشٹامپ فروش بلیک میں یہ اسٹامپ تین سو روپے وصول کر کے دے رہے ہیں جو عوام سے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے عوام نے ڈپٹی کمشنر چکوال سے مطالبہ کیا کہ زائد نرخوں پر اسٹامپ ییپر فروخت کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کئے جائیں اور تحقیقات کروا کر ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں