چکوال کے نئے ڈی ایس پی صدر سرکل ملک محمد انور نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

بدھ 14 نومبر 2018 20:51

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) چکوال کے نئے ڈی ایس پی صدر سرکل ملک محمد انور نے یہاں چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔وہ قبل ازیں بھی ڈی ایس پی صدر تعینات رہ چکے ہیں۔انکا شمار پنجاب پولیس کے فرشناس اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے۔بدھ کے روز چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ وہ ڈی پی او چکوال عادل میمن کی پالیسی پر بھرپور انداز پر عمل درآمد کرینگے اور جرائم کا قلع قمع کرنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وہ عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرینگے۔قبضہ گروپ کی حوصلہ شکنی کی جائیگی۔اور مظلوم کی داد رسی یقینی بنائی جائیگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کو اپنے مقررہ راستوں سے گزارنے کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائینگے۔اس ضمن میں ڈی پی او چکوال ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد کر چکے ہیں اور انکے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کے لیے کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں