پٹرولنگ پولیس ملہال مغلاں نے تیز رفتار ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا

پیر 10 دسمبر 2018 23:22

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) پٹرولنگ پولیس ملہال مغلاں نے تیز رفتار ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ اے ایس آئی قمر زمان نے استغاثہ دیا کہ RIG 1065 جس کو ملزم عرفان ولد وارث ساکن لاہور نہایت تیز رفتاری اور غفلت سے چلاتے ہوئے آیا اور اس نے اپنی اور عوام کی جان کو خطرے میں ڈالا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی شوکت محمود نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کو جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا جبکہ ٹرک کو تھانے میں بند کردیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں