چکوال کے گائوں /موضع جات میں ژالہ باری، گندم کی کھڑی فصلات کو شدید نقصان

جمعرات 25 اپریل 2019 23:13

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) 23اپریل شام 5بجے تحصیل چکوال کے گائوں /موضع جات کرسال، سدھر، چاولی اور تلہ گنگ تحصیل میں ترگر،جسیال،نکہ ریحان،پٹیرہ جانی میں ژالہ باری ہوئی ہے، جس سے گندم کی کھڑی فصلات کو شدید نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر زراعت راولپنڈی سجاد حیدر نے 24اپریل کوڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چکوا ل کے ہمراہ متاثرہ دیحات کا دورہ کیا اور نقصان کا جائزہ لیا۔ زمینداروں کو مزید نقصان کے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا ۔ڈائریکٹر زراعت نے بعد ازاںزرعی توسیعی فیلڈ سٹاف کو زمینداروں سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں