چکوال، محلہ جہانگیر ٹائون کے علاقے میں چار قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

ہفتہ 25 مئی 2019 17:42

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) محلہ جہانگیر ٹائون تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں چار قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر فیاض محمود نے استغاثہ دیا کہ ملزمان اسلم ولد احمد خان ، پرویز ولد بنارس، فیاض ولد قمر اور احمد خان ولد مرزا خان کھلی جگہ پر جوا کھیلتے ہوئے پائے گئے جن کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے رقم 5ہزار490روپے او رڈولی دانہ برآمد کر کے ملزمان کو جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں