چکوال، انتقال پرملال

ہفتہ 15 جون 2019 22:52

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) مقامی تاجر اور بٹ مارکیٹ چھپڑ بازار کے مالک فہیم اختر بٹ ہفتے کے روز اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ہفتے کی شام کو غربی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحوم سینئر صحافی فتح نور میر کے ہم ذلف تھے، نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر علی، علی ناصر بھٹی، راجہ ہارون سرفراز، چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود، محمد خان عاقل، عارف محمود کھوکھر اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں