چکوال،کلرکہارموٹروے پر سمبل کے قریب تیز رفتار کار ٹریلر کے نیچے گھس گئی، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین سمیت چار افراد زخمی

پیر 17 جون 2019 23:39

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) کلرکہارموٹروے پر سمبل کے قریب تیز رفتار کار ٹریلر کے نیچے گھس گئی، ایک شخص جاں بحق دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا جن میں دو کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال ٹرانسفرکیا گیا۔

(جاری ہے)

کار راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی جبکہ حادثہ ڈرائیور کے سو جانے سے پیش آیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں