گندم کی ذخیرہ اندوزی پر ضلعی انتظامیہ چکوال کا کریک ڈائون ،بھگوال کے تین گوداموں سی850گندم بوری پکڑ لی گئی

جمعہ 29 مئی 2020 21:58

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) گندم کی ذخیرہ اندوزی پر ضلعی انتظامیہ چکوال کا کریک ڈائون ،بھگوال کے تین گوداموں سی850گندم بوری پکڑ لی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی کی ہدایت پر اے ڈی سی آر مصور خان نیازی کی نگرانی میں عمران کمیشن شاپ بھگوال سی300بوری گندم، مرزا ٹریڈرزبھگوال سی150تھیلے جبکہ محمد عاطف کے ڈیرے سے 400گندم بوری برآمد کر کے بحق سرکار قبضہ میں لے لی گئی اور گندم کو پروکیور سنٹر تلہ گنگ منتقل کر دیاگیا۔ مصور خان نیازی نے انتباہ کیا ہے کہ گندم کے ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور کسی کو بھی مقررہ تعداد سے زیادہ گندم زخیرہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں