چکوال، دینی اداروں ، جہیز فنڈز اور ووکییشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کیلئے 20لاکھ روپے کے چیک کی تقسیم

منگل 28 فروری 2017 19:46

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) زکوة و عشر کمیٹی ضلع چکوال نے منگل کے روز دینی اداروں ، جہیز فنڈز اور ووکییشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کیلئے 20لاکھ روپے کے چیک متعلقہ افراد کے حوالے کر دیے گئے، اس ضمن میں منعقد ہونے والی سادہ اور پروقار تقریب میں مہمان خصوصی سابق رکن ضلع کونسل ریحانہ بابر سلیم ، جنرل کونسلر خالد بٹ تھے، جبکہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی ضلع چکوال سلطان رضا جامی نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی مہربانیوں سے ضلع چکوال میں مستحق، نادار لوگوں کیلئے خصوصی فنڈز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر جہیز فنڈز کی مد میں بیس ہزار روپے فی کس کے حساب سی15والدین میں بیٹیوں کی شادی کیلئے تین لاکھ روپے جبکہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ چکوال کیلئے تین لاکھ54ہزار 300، ووکیشنل ٹریننگ جھامرہ کیلئے 99ہزار300 ، وی ٹی آئی تلہ گنگ کیلئے دو لاکھ 97ہزار، ہیلتھ ویلفیئر کمیٹی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کیلئے چھ لاکھ36ہزار جبکہ ویلتھ ویلفیئر کمیٹی تلہ گنگ کیلئے دو لاکھ55ہزار700کے چیک جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

دینی مدرسوں میں مد میں جامعہ اسلامیہ غوثیہ تلہ گنگ کیلئے ایک لاکھ62ہزار، جامعہ اہل سنت غوثیہ رضویہ ٹہی کیلئے دو لاکھ61ہزار روپے، جامعہ ضیاء القرآن سہگل آباد کیلئے دو لاکھ16ہزار روپے، جامعہ خاتون جنت سہگل آباد کیلئے دو لاکھ چالیس ہزار روپے کے چیک جاری کیے گئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکوة افسر محمد جمشید بھی موجود تھے۔ جبکہ چیئرمین چکوال پریس کلب تمغہ امتیاز کو بھی اس پروگرام میں خصوصی دعوت دی گئی تھی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں