پہلی جیپ ڈیزرٹ ریلی چکوال کے کوالیفائنگ راوئنڈ کا آغاز
ہفتہ 6 اپریل 2019 18:03
(جاری ہے)
محکمہ سیاحت پنجاب اور جیپ ریلی کا کوالیفائینگ راونڈ صبح 9بجے تھوہا بہادر میںواقع ڈیزرٹ سے شروع کیا گیا جس میں تقریبا48جیپ ریسرز کی رجسٹریشن کی گئی جن میں3جیپ ریسرز خواتین ہیں ۔
جیپ ریلی میں صاحبزادہ سلطان محمد علی ،صاحبزادہ سلطان بہادر عزیز،سردار حسن صادق ،عمر خان ،عمران حیدر ،سلمہ مروت ،عاصمہ رضا ،انیلہ خان ، پہلوان گروپ کے ملک عامر سہیل کے علاوہ دیگر ریسرز نے ریلی میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اکرام ملک نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر تمام محکموں کے سربراہان کے علاوہ TDCP،مختلف مقامات سے آئے ہوئے جیپ ریسر ز اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ․چکوال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے اس خوبصورت سپورٹس ایونٹ میں بڑی تعداد میں جیپ ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔ صوبائی وزیر سیاحت و ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفرازنے کہا کہ محکمہ سیاحت اور ضلعی انتظامیہ چکوال کے زیر اہتمام ڈیزرٹ جیپ ریلی کے لیئے 20 کلومیٹر طویل ٹریک بنایا گیا ہے جس کا لیول سطح زمین سے 60 سے 70 فٹ نیچے رکھا گیا ہے۔اس روٹ پر دو سو سے اڑھائی سو فٹ اونچے مٹی کے ٹیلے بنائے گئے ہیںجو کہ دشوار گزار روٹ پر جیپ ریسرز کی مہارت کا امتحان ہو ںگے ․کوالیفائینگ راونڈ میں ہر جیپ ریسر ون وے راونڈ مکمل کرے گا اور کم سے کم وقت میں راونڈ مکمل کرنے والے ریسر کو کل کے فائنل راونڈ کے منتخب کر لیا جائے گا۔ صوبائی وزیر سیاحت و ہائیر ایجوکیشن فائنل مقابلہ کا 7 اپریل بروز اتوار کو صبح 9 بجے افتتاح کریں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب میں سیاحتی سرگرمیوںکو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر عملدر آمد شروع کر دیا گیا ہے اور وزیر اعلی پنجا ب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر پنجا ب کے مختلف علاقوں میں سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے لئے پرکشش ایونٹس منعقد کئے جا ررہے ہیں ۔چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
چکوال، ’چک نورنگ’ قتل کے ملزمان باعزت بری کردیاگیا
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
حکومت پنجاب کی جانب سے چکوال میں گندم کی خریداری کا آغاز نہ ہو سکا ،کسان پریشانی کا شکار
سستی روٹی پروگرام پر عمل درآمد کے جائزہ کیلئے ڈپٹی کمشنر چکوال کی مختلف علاقوں میں انسپکشن
چکوال، 48 غریب و مستحق افراد کی بچیوں کی شادی کیلئے 12لاکھ روپے کی خطیر رقم تقسیم
صاحبزادہ سلطان نیاز الحسن زیب سجادہ دربار حضرت سخی سلطان باہو کی MeKhana Restaurant چکوال آمد
چکوال، مقامی پیپر مل میں زہر یلی گیس سے 4مزدور جاں بحق
چکوال سے چک ملوک جاتے ہوئے کار اوور سپیڈ ہونے کی وجہ سے کچے مکان میں جا لگی دو افراد جاںبحق
کریمنل ماڈل کورٹ کا فیصلہ،بھاری منشیات کا ملزم بری
چکوال میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
چکوال، ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت
چکوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
میٹرک کے امتحانات کا دوسرا روز، دسویں جماعت کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI) کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے اپنی سپورٹ دگنی کردی
-
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
شعبہ صحت میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں: مریم اورنگزیب
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی