چمن، ریلوے اسٹیشن کے قریب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا

بم کو ناکارہ بناتے وقت پورا علاقہ 5گھنٹے تک سیل رہا، ڈی پی او

پیر 17 جولائی 2023 22:30

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2023ء) چمن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب پھاٹک کے ساتھ ہی چھپائے گئے بم کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا،بم کو ناکارہ بناتے وقت پورا علاقہ 5گھنٹے تک سیل رہا۔چمن میں تخریب کاروں نے چمن ریلوے سٹشن کے قریب پھاٹک کے ساتھ ہی نالے میں آٹھ کلو گرام وزنی بم کو دہشت گردی کی غرض سے چھپایاگیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او چمن محمد نعیم اچکزئی نے بتایا کہ دراصل یہ ایک بارودی سرنگ نما بم تھا جوکہ ریلوے اسٹشن جانے والی سڑک کے کنارے چھپایا گیا تھا، پولیس کو اطلاع ملتے ہی پورے علاقے کو سیل کردیا گیا اور پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کو تعینات کردی گئی اور بم کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا جس نے چار گھنٹے کی کوششوں کے بعد بم کے تاروں کو کاٹ کر اس سے ناکارہ بنایا گیا۔ڈی پی او کے مطابق اس طرح علاقے کو دہشت گردی سے بچالیا گیا، بم کو دور ویرانے میں لے جاکر ان کو ناکارہ بنایا گیا، بم کو جب ناکارہ بنایا جارہا تھا تو پورا علاقہ 5 گھنٹے تک مکمل سیل رہا اور کسی بھی شخص کو اس علاقے سے گزرنے کی اجازت نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں