ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف اور تمام اسٹاف اپنی حاضریوں کو یقینی بنائے ،ڈپٹی کمشنر چمن

پیر 24 جولائی 2023 20:05

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2023ء) ڈپٹی کمشنر چمن اسماعیل ابراھیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس چمن میں منعقد ہوا،اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چمن محمد نعیم اچگزئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد نوید عالم شعبہ ہیلتھ کے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر داؤد ڈاکٹر شہزادہ اکاؤنٹ افسر عقیل ڈی سی پی اے اجمل رودی اور دیگر ڈاکٹروں نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر چمن اسماعیل ابراھیم نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف اور تمام اسٹاف اپنی حاضریوں کو یقینی بنائے بصورت دیگر غیر حاضری اور ٹائم کی پابندی نہ کرنے والے ڈاکٹروں اور سٹاف کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں تنخواہوں سے کٹوتی اور مستقل غیر حاضری کی صورت میں ملازمت سے برخاستگی بھی شامل ہے جو کہ عمل میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع انہوں نے کہا کہ صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے ،اس شعبے کو بلوچستان حکومت اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کررہی ہے،اس لیئے ضروری ہے کہ ضلع چمن میں عوام کو علاج و معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی کو ہرصورت میں یقینی بنایا جائے، ہسپتالوں میں اسٹاف کو اپنی ڈیوٹیز پر حاضر رہنے کی تلقین کی جاتی ہے اور مستقبل میں ان کی کڑی نگرانی کی جائیگی۔

اجلاس میں شعبہ صحت کو فعال بنانے کے لئے سخت فیصلے کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں اسٹاف کی حاضری کو ہرصورت میں یقینی بنایا جائیگا اور کوتاہی برتنے وغیر حاضر ڈاکٹرز کے کسی قسم کی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوں گے،شعبہ ہیلتھ میں کوئی بھی کمی اور کوتاہی کی گنجائش نہیں یہ ایک ایسا شعبہ ہے کہ اس کا تعلق براہ راست عوام کی صحت سے ہے اور عوام کا علاج و معالجہ ہسپتال عملے کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں کو فعال بنانے اور پرائم ٹائم کی پابندی کرنے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں