چمن میں لیویز اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید

پیر 24 جولائی 2023 21:20

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2023ء) چمن میں لیویز اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چمن کے علاقے کلی احمد میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے گشت کرنے والے لیویز اہلکاروں پرفائرنگ کی جس سے ایک اہلکار شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

لیویز حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان لیویز اہلکار کی سرکاری کلاشنکوف بھی لیکرفرارہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں