چمن پک اپ ڈاٹسن یونین ایسوسی ایشن کا احتجاج، کوئٹہ چمن بین شاہراہ کو احتجاجا بند کر دیا گیا

پیر 16 اکتوبر 2023 20:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2023ء) چمن پک اپ ڈاٹسن یونین ایسوسی ایشن کی جانب سے کوئٹہ چمن بین شاہراہ اپنے مطالبات کے حق میں گڑنگ کے مقام پر احتجاجا بند کر دیا ہڑتال کے ہڑتال کی وجہ سے درجنوں ٹرانزٹ ٹریڈ کے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی جبکہ مسافر گاڑیوں اور بسوں کو جانے کی اجازت دی گئی چمن انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر زوہیب خان رسالدار جہانگیر خان دفعدار گور خان نے پک اپ ڈاٹسن یونین ایسوسی ایشن سے مذاکرات کیے جو رات گئے تک جاری رہے مگر ناکام رہے پک اپ یونین کے رہنماں کا کہنا تھا کہ دو سال سے ہمیں ٹائم پر ٹائم دیا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بچوں کیلئے روزگار کمانے پاک افغان بارڈر کا روخ کرتے ہمارے ساتھ کسٹم کے اعلی حکام نے وعدہ کیا کہ کل سے آپ لوگ لوڈنگ کر سکتے ہیں آج جب ہم نے لوڈنگ کر لی تو ہمیں بے عزت کر کہ آفس سے نکلا گیا انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ احتجاج صرف اور صرف کسٹم احکام کے خلاف ہے اور کسی بھی صورت مال بردار ٹرکوں کو جانے نہیں دیا جائے گا جب تک ہمارے مطالبات حل نہیں ہوتے یہ احتجاج جاری رہے گا پاک افغان بارڈر سے ہمارے بچوں کے روزگار منسلک ہیں کسٹم احکام یا ہمارا خاتمہ کر دے یا پر ہمیں بچوں کیلئے عزت سے روزگار کمانے دیا جائے

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں