افغانستان سے پیدل آمد و رفت کی نئی شرائط کیخلاف بابِِ دوستی پر دھرنا

پیر 30 اکتوبر 2023 23:11

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2023ء) چمن بارڈر پر بابِ دوستی سے پیدل آمد و رفت کے لیے پاسپورٹ کی نئی شرائط کے خلاف تاجر برادری سڑکوں پر نکل آئی ۔ میڈیا رپور ٹکے مطابق پاک افغان شاہراہ پر ہونے والے احتجاج میں سیاسی جماعتوں، ٹریڈ یونینز بھی شریک ہوئیں، دھرنے کے باعث پاک افغان شاہراہ پر باب دوستی تک آمد و رفت متاثر ہوئی ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کہاکہ بائیو میٹرک کے بجائے صرف پاسپورٹ پر آنے اور جانے کی اجازت قبول نہیں۔تاجر برادری نے کہاکہ پاک افغان دونوں حکومتوں سے مطالبہ ہے کہ تاجروں کو شناختی کارڈ اور تذکیرہ پر آمد و رفت بحال کیا جائے۔ حکام نے کہاکہ بابِ دوستی سے افغان دستاویز تذکیرہ پر افغانوں کا پاکستان میں داخلہ بندہے، جبکہ افغان حکومت نے بھی شناختی کارڈ پر پاکستانی شہریوں کا داخلہ بند کر رکھا ہے۔حکام نے کہاکہ باب دوستی سے صرف شناختی کارڈ پر افغانوں کا پاکستان میں داخلہ بند ہے۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں