چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حسا س ادارے کی1اہلکار شہید،دوسرا زخمی

اتوار 18 فروری 2024 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2024ء) چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حسا س ادارے کے 1اہلکار شہید ،دوسرا زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسزذرائع کے مطابق اتوار کو چمن میں سر حد پر تصدق گیٹ پر ڈیو ٹی ختم کر نے کے بعد دو اہلکار جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نائیک ہاشم شہید جبکہ سپا ہی ناصر شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا تھاکہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے نائیک ہاشم شہید ہو گیا جبکہ زخمی اہلکار کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی، مزید کارروائی جا ری ہے ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں