چمن شہر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوکر بوتل سے باہر نکل آیا

موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث ملک میں مہنگائی کے طوفان نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، عوامی حلقے

بدھ 17 اپریل 2019 22:44

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) چمن کے عوامی حلقوں محمد یوسف صدا،سردار اکبر خان اچکزئی،طیب خان اردگان،حمزہ شیخ زاہ،مہربان خان اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ چمن شہر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوکر بوتل سے باہر نکل آیا ہے موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث ملک میں مہنگائی کے طوفان نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کرکے ترقی اور خوشحالی کے دعوے کرنے والوں نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے حکمران مہنگائی پر قابوپانے کی بجائے جھوٹے وعدوں سے عوام کو سبزباغ دکھا رہے ہیں احتساب کے نام پر اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جارہا ہے جس کے خطرناک نتائج نکل رہے ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک پر بیرونی قرضوں کا بوجھ چڑھ گیا حکومت ملکی وسائل پر انحصار کرنے اور ٹھوس معاشی پالیسی مرتب کرنے کی بجائے امداد اور قرضوں کے زریعے ملک کو خوشحال بنانے کے خواب دکھا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں راتوں رات بننے والی جماعت کو اقتدار دیکر صوبے کے وسائل کو وقاق کے حوالے کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں بلوچستان کے فیصلے بلوچستان میں کونے کے دعویدارآج بھی اسلام آباد میں بیٹھ کر صوبے میں ترقی لانے کے فیصلے کرتے ہیں انہوںنے آخر میںحکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کا مبارک مہینہ قریب آرہا ہے حکومت وقت کو مہنگائی کے جن پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کریں تاکہ رمضان المبارک میں غریب عوام کو کم سے کم کھانے پینے کی اشیاء کم دام میں مل سکیں ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں