نوجوانوں میں محبت بانٹنے سے انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ،اے این پی، ایچ ڈی پی

منگل 22 ستمبر 2020 23:12

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو صرف حربی بیانیہ سے نہیں بلکہ کھیل کود کلچرل شوز کے انعقاد نوجوانوں میں مثبت رجحانات کے فروغ امن محبت بانٹنے سے ہی ٹالا جاسکتا ہے ہمارے وطن پرگزشتہ کئی عشروں سے خوف وحشت غالب کر کے کھیل کے میدان ویران تخلیقی صلاحیتوں پر قدغن کلچر کو داغ دار کرنے کی سازشیں آج بھی جاری ہے لیکن ان نوجوانوں سپورٹس مینوں نے یہاں کی رونقیں جان ہتھیلی پر رکھ کر بحال رکھیں ہم نفرت سے نفرت کرتے ہیں کھیل کے میدان جہاں آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران نوجوان صحت مند اور مثبت رجحانات کی طرف راغب ہوتے ہیں چمن میں سپورٹس مینوں کی ہر ممکن ساتھ دینگے ان خیالات کا ظہار ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی چئیرمین و صوبائی مشیر برائے سپورٹس و کلچر عبدالخالق ہزارہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے چمن میں شہید خان جیلانی خان انٹرنیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا عبدالخالق ہزارہ نے کمیٹی کیلئے پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا اس موقع پر مسلم کلب چمن اور کندھار زوانان کے ٹیموں سے مہمانان کا تعارف کرایا گیادونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے امن کے نشان کے طور پر کبوتر ہوا میں چھوڑے گئے اور بینڈ باجوں کے سر میں مہمانان کاپرجوش استقبال کیاگیا افتتاحی میچ کے موقع پر ہزاروں تماشائی گراؤنڈ میں موجود تھے سٹیج پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی گل باران افغان منور خان اچکزئی ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کیاعلی آفیسران بھی موجود تھے افتتاحی میچ مسلم کلب چمن اور کندھارزوانان کلب کے درمیان ہوا جس میں مسلم کلب چمن نے دو کے مقابلے میں صفر گول سے جیت لیااس طرح شہید حاجی جیلانی خان اچکزئی فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ مسلم کلب چمن نے اپنے نام کرلیا

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں