چمن میں امن وامان کو خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، قائمقام گورنرعبدالخالق اچکزئی

پیر 25 مارچ 2024 21:16

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) چمن قائم۔مقام گورنر بلوچستان اور اسپکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی چمن پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر راجہ اطہر عباس ڈی پی او شائد جمیل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عارف کاکڑ نے استقبال کیا ڈپٹی کمشنر آفس میں لائن آڈر امن وامان چمن کے مسلے مسائل پر راجہ اطہر عباس نے سپیکر بلوچستان اسمبلی کو تفصیلی بریفنگ دی جس میں سیکورٹی فورسز کے تمام آفیسران نے شرکت کی چمن میں گزشتہ ایک ہفتے سے چوری ڈکیتی اور چمن شہر پاک افغان باڈر ودیگر مسلے مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن عبدالخالق اچکزئی مسئلے مسائل کے حل کیلئے اور سیکورٹی فورسز کیلئے نئی گاڑیاں فراہم و دیگر مسائل حل کرنے پر تمام محکموں کو یقین دہانی کرائی کے تمام مسائل کا حل تمام محکموں کو ایک پیج پر ہونا لازمی ہے لائن آڈر ودیگر مسائل ہونگئے اور چمن میں کسی کو بھی اختیار نہیں دیا جائے گا کہ چمن میں امن وامان کو خراب کرنے کی کوشش کریں اور جو بھی چوری ڈکیتی یا منشیات فروشی میں ملوث ہو گا ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی قائم مقام گورنر و سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی کو ضلع چمن کے ادارتی اور دیگر ضروری مسائل کے حوالے سے مجموعی طور تفصیلی بریف کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام گورنر بلوچستان و سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ وہ تمام محکموں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر قسم کی تعاون کی یقین دھانی کرائی انہوں نے شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو مزید گاڑیوں اور آلات کی فراہمی کا وعدہ بھی کیا انہوں نے ضلع چمن کو درپیش ضروریات زندگی و دیگر مسائل کی حل کیلئے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کی حل کیلئے تمام محکموں کا ایک پیج پر ہونا لازمی ہے اس انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کی افیسران اور اہلکاران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی اور خدمات کو ایمانداری اور دیانت داری سے انجام دیں انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین اپنی حاضریوں کو یقینی بنائے اور وقت کی پابندی کریں اور خدمت خلق کو اپنا شعار بنا کر اپنے عوام اور علاقے کی پائیدار ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے امن وامان کی قیام کے حوالیسے کہا کہ چمن بلکہ پورے بلوچستان میں کسی بھی شخص کو بھی یہ اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ وہ امن وامان کو خراب کرنے کی کوشش کریں اور من مانی کرتا پھرے قانون کا احترام اور اطلاق تمام لوگوں پر یکساں لازم ہے اور ہم قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی بھی شخص کو نہیں دیں گے اور جو ایسا کرنے کی کوشش کرتے پایا گیا تو پھر قانون کی آہنی ہاتھوں سے اس سے نمٹا جائے گا چوری ڈکیتی کرنے والے جرائم پیشہ افراد اور کرائمینلز اپنے جرائم سے توبہ کر لیں اور ایک مفید اور شریف شہری بننے کا راستہ انتخاب کرکے علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ چمن میں امن وامان کی قیام کے حوالے سے ہم کسی بھی قسم کی مصلحت پسندی اور صلحہ جوئی اور نرمی کا مظاہرہ نہیں کر سکتے کیونکہ یہ ایک سرحدی ضلع ہے جس سے ہمارے کاروباری تجارتی سفارتی اقتصادی اور اخلاقی و قومی حقدار اور زندگی کے بہت سے دیگر ضروری مفادات وابستہ ہے جس کو ہم خراب متاثر اور برباد ہونے کے متحمل نہیں ہو سکتے لہذا ضروری ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر تمام متعلقہ ادارے جن کے کندھوں پر ضلع چمن میں امن و امان کی قیام اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری عائد ہے وہ تمام سیکیورٹی اداروں کے افسران و اہلکاران اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ اور امن دشمن عناصر کی سرکوبی کریں اور کرائمنلز اور اور دیگر جرائم میں مطلوب افراد کا پتہ لگاتے ہی انکو پوری طور پر گرفتار کر کے انکو قانون کے حوالے کیا کریں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا ضلعی انتظامیہ چمن میں امن و امان کی قیام اور ترقی و خوشحالی اور عوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کر کے اپنی فرائض کی انجام دہی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی گی۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں