چمن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ، ایک زخمی

پیر 8 اپریل 2024 18:17

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) چمن کے علاقے دامان میرالزئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید ، ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

چمن میں لیویز حکام کے مطابق ایف سی اہلکار عبدالرحمان اور اسرار موٹر سائیکل پر سودا لینے چمن بازار آئے تھےاور واپس توبہ اچکزئی کی جانب جار ہے تھے کہ واپسی پر کلی دامان میرالزئی میں مسلح دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے ایف سی اہلکار عبدالرحمان موقع پر ہی شہید جبکہ ان کا ساتھی ایف سی اہلکار اسرار زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے زخمی اہلکار اسرار کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اطہر عباس نے بتایا کہ ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ دہشت گردی کا واقعہ ہےاور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے پورے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں