چمن شہر کے مختلف بازاروں میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی

پیر 8 اپریل 2024 22:19

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) ڈی پی او چمن شاہد جمیل کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او عبداللہ اچکزئی و پولیس فورس نے چمن شہر کے مختلف بازاروں میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کیں کاروائی کے دوران پولیس فورس نے مختلف جگہوں میں مختلف دکانداروں اور خاص کر درزیوں کی دکانوں کا دورہ کیا دکانوں پر قیمتوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر درزیوں کا عوام سے لی گئی زیادہ قیمت واپس لے کر گاہکوں کو دی گئی درزیوں نے فی جوڑے کا مختلف ریٹ سرکاری نرخ نامے سے ہٹ کر زیادہ قیمت وصول کر رہے تھے جوکہ13 سو سے 15 سو روپے تک فی جوڑہ کی سلائی کی لے رہے تھے اس موقع پر ایس ایچ او نے شہریوں سے سلائی کے زیادہ قیمت لینے والے متعدد درزیوں سے پیسے واپس لیکر شہریوں کو دے دئیے جا پر شہریوں نے ایس ایچ او اور پولیس فورس کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں