مہنگائی فروشوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ حافظ صدیق مدنی

منگل 9 اپریل 2024 22:03

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اور پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے ممبر حافظ محمد صدیق مدنی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مبارک ماہ رمضان المبارک کے اختتام میں عید الفطر کی خوشیوں کیلئے مہنگائی فروشوں نے عام عوام کیساتھ متوسط طبقے کی زندگی بھی اجیرن بنادی ہیں۔ عیدی سامان خریدنے میں عوام کی سکت نہیں رہی اور ہر چیز خریدنے آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں۔

حافظ محمد صدیق مدنی نے مزید کہا کہ مہنگائی فروشوں نے عیدی سامان کے علاؤہ خوراکی سامان بھی مہنگے کردئیے ہیں۔ پہلے تین سو روپے پر ملنے والے بسکٹ آج پانچ سو روپے پر مل رہے ہیں اور اسی طرح عوام کو گوشت اور دیگر خوراکی ضروریات کو خریدنے کی طاقت سے باہر ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

مہنگائی فروشوں نے حکومت کے نرخ لسٹ ہوا میں اڑادی ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس نظر آتے ہیں۔

حافظ محمد صدیق مدنی نے حکومت وقت سے اپیل کی کہ وہ آپریشن کرکے مہنگائی فروشوں کی قلع قمع کریں اور حکومتی نرخ کی نفاذ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ تاکہ غریب عوام کو عید الفطر کی خوشیاں نصیب ہوجائیں۔ حافظ محمد صدیق مدنی نے عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اہل بلوچستان کو عیدالفطر کی ساری خوشیاں بہت بہت مبارک ہو اور اللہ رب العزت ان کے تمام عبادات اور ریاضتیں قبول و مقبول فرمائیں۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں