چمن میں شدید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری

جمعہ 12 اپریل 2024 21:10

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اطہر عباس نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے چمن موسمی حالات کے پیشِ نظر متوقع طوفانی تیز ہواؤں اور بارشوں کی صورت میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں ۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایات اور احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جائے تعیناتی پر اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ایم اے، این ایچ اے اور انتظامیہ مل کر ہیوی مشینری گلیڈر ایکسیویٹر، ٹریکٹرز اور دیگر مشینری کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کیلئے سے نمٹنے کیلئے تیار رکھیں تاکہ عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے ریڈ الرٹ رہیں جبکہ انہوں نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ 12 اپریل سے 14 اپریل تک متوقع طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے پیش نظر جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کیلئے چوکنا رہیں تاکہ تیز ہواؤں،بارشوں اور ژالہ باری کی صورت میں جانی و مالی نقصانات کا اندیشہ نہ رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران درہ کوژک ٹاپ کے دونوں اطراف اور دیگر علاقوں میں چھوٹے اور بڑے برساتی نالوں کو عبور کرنے سے قبل احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے جلد بازی کرنے سے اجتناب کریں ۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں