ایس ایس ٹی اساتذہ کا میٹرک امتحانات میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی ڈیوٹیوں کا مطالبہ

جمعرات 11 جنوری 2018 14:44

چارسدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2018ء) ایس ایس ٹی اساتذہ نے میٹرک کے امتحانات میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی ڈیوٹیاں دینے کا مطالبہ کر دیا۔ اس حوالے سے چارسدہ تنگی میں ایس ایس ٹی اساتذہ کا ہنگامی اجلاس ضلعی صدر مولانا عبداللہ کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایس ایس ٹی اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بورڈ انتظامیہ کے میٹرک امتحانات میں ایس ایس ٹی اساتذہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی ڈیوٹیوں میں نظرانداز کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ بی پی ایس 16 کیڈر میں کام کرتے ہیں اور یہ اساتذہ محنتی، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار ہوتے ہیں مگر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے میٹرک کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی ڈیوٹیوں میں نظرانداز کرکے حوصلہ شکنی کی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔

اٴْنہوں نے چیئرمین، سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس ایس ٹی اساتذہ کو میٹرک امتحانات میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے فرائض انجام دینے کی اجازت دی جائے۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں