اساتذہ سکولوں میں حاضری کو یقینی بنائیں‘ ظفر عثمان

منگل 6 مارچ 2018 13:49

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2018ء) تحصیل شبقد رچارسدہ میں نئے ایس ڈی ای او کی تعیناتی سے اساتذہ کے مسائل حل ہوجائینگے‘ محمداقبال سے مکمل تعاون کریں گے‘ ان خیالات کااظہار وطن پال استاذان تحصیل شبقدر کے جنرل سیکرٹری ظفر عثمان نے وطن پال اساتذہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے اساتذہ پر زور دیاکہ سکولوں میں حاضری یقینی بنائیں اور بچوں کی تعلیم وتربیت میں کوئی کسر نہ اٹھائیں محکمہ تعلیم کے افسران سے مکمل تعاون کریں ‘انہوں نے ای ڈی ای او کو یقین دلایاکہ شبقدر کے اساتذہ کی طرف سے کوئی شکایت نہیں ہوگی اور تمام مسائل باہمی صلاح مشورے سے حل کریں گے۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں