ڈی ای اوچارسدہ کا مختلف سکولوں کا دورہ

جمعرات 2 اگست 2018 14:27

چارسدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرچارسدہ سراج محمدنے چارسدہ کے مختلف سکولوں کااچانک دورہ کیااوراساتذہ کی حاضری چیک کی جوکہ سوفیصدپائی گئی، طلباء کی حاضری انتہائی کم ہونے پرڈی ای اونے تمام پرنسپلزاورہیڈماسٹرزکوہدایت کی کہ وہ مساجد کی لائوڈسپیکرپروالدین کواپنے بچوں کوسکول بھیجنے کی اعلانات کریں تاکہ بچوں کاقیمتی وقت ضائع ہونے سے بچایاجاسکے اوران کے روشن مستقبل کیلئے باقاعدگی سے سکول بھیجاکریں تاکہ مستقبل میں وہ ملک وقوم کی خدمت کرسکیں۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں