باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کے ایم اے‘ ایم ایس سی کے سالانہ امتحان 25ستمبر سے شروع ہونگے

بدھ 12 ستمبر 2018 12:51

باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کے ایم اے‘ ایم ایس سی کے سالانہ امتحان 25ستمبر سے شروع ہونگے
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کے کنٹرولرآف امتحانات جواد علی شاہ کے مطابق باچاخان یونیورسٹی چارسدہ میں ایم اے‘ ایم ایس سی اور ایم اے کمپوزیٹ سالانہ امتحان 25ستمبر 2018ء سے شروع ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

امتحان کے لیے رول نمبر سلپ طلباء کے دیئے ایڈریس پر جاری کردیئے گئے ہیں ۔جن امیدواران کو رول نمبر سلپ ابھی تک موصول نہ ہوئے ہوں تو وہ شعبہ امتحانات باچاخان یونیورسٹی سے ڈوپلیکٹ رول نمبر سلپ حاصل کریں۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں