چارسدہ پولیس کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائی اشتہاری سمیت درجنوں ملزمان گرفتار

جمعرات 11 اکتوبر 2018 14:40

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد خان یوسفزئی کے زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ جوہر شید خان نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی کے دوران اشتہاری مجرم یاسر شاہ ولد ثابت شاہ سکنہ مہمند ایجنسی سمیت16مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار افراد کے قبضہ سے ایک پستول ، ایک کلاشنکوف اور 150کارتوس برآمد کئے گئے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہر شید خان نے منشیات کے خلاف جاری مہم میں مشہور منشیات فروش صالح شاہ ولد جان محمد سکنہ حسارہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1250گرام چرس برآمد کی۔ دوران کاروائی ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائی میں 4 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ مشتبہ افراد کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں