چارسدہ ،خناق سے ایک ہی سکول کے تین بچے دم توڑ گئے، مزید آٹھ بچے متاثر

بدھ 8 نومبر 2023 18:32

چارسدہ ،خناق سے ایک ہی سکول کے تین بچے دم توڑ گئے، مزید آٹھ بچے متاثر
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2023ء)چارسدہ میں خناق سے ایک ہی سکول کے تین بچے دم توڑ گئے ،مزید 8 بچے متاثر بھی ہیں، محکمہ صحت کی ٹیمیں فوراً پہنچ گئیں تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقہ شابڑہ میں خناق نے 3 طالبعلموں کی جان لے لی ،مزید 8 بچے بھی متاثر ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او فرہاد خان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گورنمنٹ پرائمری سکول شابڑہ کے 3 بچے جان لیوا مرض خناق سے دم توڑ گئے ہیں جس پر فوراً ایکشن لیتے ہوئے انتظامیہ نے گورنمنٹ پرائمری سکول شابڑہ کا دورہ کیا اور محکمہ صحت کی ٹیمیں پہنچا دی گئیں۔

سکول میں تمام بچوں کی سکریننگ ٹسٹ شروع کردی گئیں۔ ڈی ایچ او فرہاد خان کے مطابق ضلع بھر کے تمام سکولوں کی سکریننگ اور ویکسینشن کی جائیگی،ان کے مطابق جن سکولوں میں متاثرہ بچے پائے گئے، ان کو عارضی طور پر بند کیا جائیگا۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں