چارسدہ شبقدر کے نواحی علاقے میں زبانی تکرارپرفائرنگ سے دو افراد جاںبحق

بدھ 22 نومبر 2023 16:45

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2023ء) چارسدہ شبقدر کے نواحی علاقے میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے دو افراد جاںبحق جبکہ ایک زخمی ملزمان کی تلاش جاری۔

(جاری ہے)

پولیس چارسدہ کے تحصیل شبقدر کے نواحی علاقے مبین قلعہ میں نماز فجر کے دوران زبانی تکرار پر فائرنگ سے دو افراد جانبحق جبکہ ایک زخمی۔ مقامی ذرائع کے مطابق لڑائی پانی کا لوٹا نہ دینے کی وجہ سے ہوا۔ لڑائی میں فائرنگ سے دو بھائی مسکین اور عبداللہ جانبحق جبکہ جمال خان زخمی واقعے کے بعد لاشیں اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال تنگی منتقل کر دیں گئیں پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرار جن کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں